Time 21 مئی ، 2024
پاکستان

9 مئی مقدمات میں پراسیکیوشن اور پولیس نےکروڑوں روپےکی دیہاڑیاں لگائیں: فواد چوہدری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہےکہ 9 مئی مقدمات میں پراسیکیوشن  اور پولیس نےکروڑوں  روپے کی دیہاڑیاں  لگائیں۔

ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہر بندےکا ریٹ فکس تھا، کس کو جیل میں ڈالنا ہے،کس کو باہر نکالنا ہے۔ 9 مئی کےکیس سے نکالنے اور ڈالنے کے لیے تفتیشیوں نے بڑی دیہاڑیاں لگائیں۔

فواد چوہدری کے مطابق  جو تفتیشی لکھ پتی تھے وہ کروڑپتی ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے خود 9 ماہ  بعد 9 مئی کےکیس میں ڈالا گیا، ایک سال ہوچکا لیکن  ابھی تک ریکارڈ پیش نہیں کیا جاسکا۔

مزید خبریں :