22 مئی ، 2024
وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بشکیک پہنچنے پر کرغز وزیر خارجہ سمیت زخمی پاکستانی ٹیکسٹائل ورکر شاہزیب اور پاکستانی طلبا سے ملاقاتیں کیں۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی بشکیک میں کرغز وزیر خارجہ کلوبایف ژین سے ملاقات کے دوران کرغز وزیر خارجہ نے فسادات کے مرتکب افراد کی گرفتاری، ان پر مقدمہ چلانے اور سزا دینے کا اعادہ کیا۔
کرغز وزیر خاجہ نے کرغزستان میں مقیم پاکستانی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران شاہزیب کی پاکستان واپس آنے کی خواہش پر اسحاق ڈار نے انہیں اپنے ساتھ خصوصی طیارے میں وطن واپس لے جانے کا فیصلہ کیا۔