پاکستان

ملک میں میڈیکل ایجوکیشن کے مسائل کے حل کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

ملک میں میڈیکل ایجوکیشن کے مسائل کے حل کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کمیٹی سرکاری، نجی میڈیکل کالجز، یونیورسٹیز میں سیٹوں کی کمی سمیت دیگر مسائل کا جائزہ لے گی اور دس روز میں رپورٹ جمع کرائے گی: نوٹیفیکیشن/ فائل فوٹو

 وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں میڈیکل ایجوکیشن کے مسائل کے حل کے لیے 25 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔

وزیر اعظم  شہباز شریف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو  میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی کا کنوینر مقرر  کیا ہے، کمیٹی کے دیگر ارکان میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر امور صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد اور ایم این اے نفیسہ شاہ سمیت دیگر متعلقہ  افسران  اور  جامعات کے وائس چانسلرز شامل ہیں۔

حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی سرکاری و نجی میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز کے معیار کا جائزہ لے گی، میڈیکل کالجز کی صورتحال اور انہیں درپیش چیلنجز پر غور کرے گی اور پھر  میڈیکل کالجز کے مسائل کے حل کے حوالے سے اپنی تجاویز  بھی پیش کرے گی۔ 

کمیٹی اراکین سرکاری و نجی میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلہ سیٹوں کی کمی کا جائزہ لیں گے، میڈیکل ایجوکیشن کی طلب و رسد کے فرق پر غور کریں گے اور  میڈیکل ایجوکیشن سے متعلق ایکشن پلان مرتب کریں گے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی غیر ملکی میڈیکل کالجز  میں داخلوں سے متعلق پالیسی بھی تجویز کرے گی، میڈیکل ایجوکیشن کیلئے بیرون ملک جانے والوں کی تعداد کا جائزہ لے گی اور  کمیٹی 10 روز میں میڈیکل ایجوکیشن سے متعلق اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

مزید خبریں :