23 مئی ، 2024
وزیراعظم شہباز شریف 4 جون کو 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمرا وفاقی وزرا بھی چین روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں ایم ایل ون اور سی پیک فیز 2 کے معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف چینی صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق چینی سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔