Time 23 مئی ، 2024
پاکستان

کشکول توڑ دیا ہے، اس کشکول سے ہم کہیں کے نہیں رہیں گے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز  شریف کا کہنا ہےکہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)  سے قرض نہیں مشترکہ سرمایہ کاری چاہتے ہیں،کشکول توڑ دیا ہے، اس کشکول سے ہم کہیں کے نہیں رہیں گے۔

ابوظبی میں آئی ٹی کمپنیوں کے درمیان شراکت داری پر راؤنڈ ٹیبل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  یو اے ای کے باصلاحیت آئی ٹی پروفیشنلز کو دیکھ کر بے حد خوشی ہو رہی ہے،  آئی ٹی پروفیشنلز  معیشت کےتمام شعبوں کی ڈیجیٹلائزیشن میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈھائی ماہ میں آئی ٹی کے شعبے کے لیے سود مند اقدامات کیے،کوشش ہےکہ پاکستان میں بھی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیزی سے مکمل ہو، یو اے ای کے ساتھ مل کر پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے،گزشتہ ڈھائی ماہ میں سب سے زیادہ وقت آئی ٹی کے فروغ کے امور  پر دیا،  شیخ محمد بن زاید کی طرف سے معیشت میں لائی گئی جدت قابل رشک ہے، متحدہ عرب امارات کے صدر پاکستان کے عظیم دوست ہیں، آج کی نشست اس بات کی متقاضی ہے کہ  آئی ٹی کے شعبے میں کس طرح اہداف حاصل کرنا ہے۔

مزید خبریں :