Time 24 مئی ، 2024
پاکستان

وزیر خوراک پنجاب نے آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی کا دعویٰ کردیا

وزیر خوراک پنجاب نے آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی کا دعویٰ کردیا
فوٹو: فائل

وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی کا بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں دس کلو آٹے کی قیمت کم ہوکر 600 سے 700 روپے ہو گئی ہے جبکہ صوبے میں بیس کلو آٹا اوسطاً 13 سو روپے سستا ہوا ہے۔

بلال یاسین نے دعویٰ کیا کہ 80 کلو فائن آٹے اور میدے کی قیمت میں 2 ہزار 770 روپے تک کمی آئی ہے جبکہ سوجی کا 50 کلو کا تھیلا 1700 روپے سستا ہو کر اب صرف 50 ہزار 450 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ملتان کے شہریوں کا کہنا ہے کہ گندم کی قمیت پہلے سے واقعی کم ہو گئی ہے لیکن مارکیٹ میں اب بھی آٹا 100 روپے فی کلو یعنی ایک ہزار روپے فی 10 کلوگرام فروخت کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :