پاکستان
03 فروری ، 2013

الیکشن کمیشن نے ہمیں دوماہ قبل ہی کیئر ٹیکر بنادیا،نثار کھوڑو

الیکشن کمیشن نے ہمیں دوماہ قبل ہی کیئر ٹیکر بنادیا،نثار کھوڑو

ٹھٹھہ …اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو نے کہا کہ آزادالیکشن کمیشن نے دو ماہ قبل ہی پیپلزپارٹی کو کیئر ٹیکر کردیا ہے۔ ٹھٹھہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفت گو کے دوران اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ امن و امان کے لئے 6 ہزار پولیس اہلکار بھرتی کرنا تھے جنہیں الیکشن کمیشن روک رہا ہے۔نثارکھوڑو نے کہا کہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ پہلی بار پیس فل ٹرانسفر آف پاور بہت سے لوگوں کو پسند نہیں آرہا۔اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان مسلسل کوشش سے قائم ہوسکتا ہے۔ایم کیوایم نے پیپلزپارٹی کو اور پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کو بہت کچھ دیا ،اہم اتحادی ہیں مل کر عوام کے لئے کام کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :