پاکستان
03 فروری ، 2013

سیالکوٹ: بجلی ،گیس کی لوڈ شیڈنگ پر شہریوں کا احتجاج

سیالکوٹ…سیالکوٹ میں بجلی اور سوئی گیس کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کا احتجاج، ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردی۔ سرکلر روڈ پر 18 سے20 گھنٹے کی بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہری سڑکوں پر آگئے۔شہریوں نے احتجاج کے دوران ٹائر جلا کر رنگپورہ روڈ بلاک کر دی جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگئی اس کے علاوہ صدر پاکستان کیساتھ دیگر وفاقی وزراء کے تابوط بھی رکھے اور ان کیخلاف نعرے بازی کی۔

مزید خبریں :