پاکستان
03 فروری ، 2013

ینگ ڈاکٹرز کا سروسز اسپتال میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان

لاہور…ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نیپیر کی صبح دس بجے سے سروسز اسپتال کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری اور انہیں انصاف ملنے تک بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہے گا۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ڈاکٹروں کی بھوک ہڑتال کے دوران اگر کوئی ڈاکٹر مر گیا تو ایف آئی آر وزیرا علیٰ کیخلاف درج کروائی جائے گی۔ کیمپ اکھاڑے گئے توامن کی خرابی کی ضمانت نہیں دے سکتے۔

مزید خبریں :