Time 29 مئی ، 2024
پاکستان

ذوالحج کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

ذوالحج کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
پاکستان میں عید الاضحٰی کی تاریخ کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد کرے گی__فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ذوالحج کا چاند7جون جمعہ کو نظرآنے کاقوی امکان ہے۔

اس حساب سے اگر ذوالحج کا چاند جمعہ سات جون کو نظر آتا ہے تو عیدالاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فلکیات مرکز کا بتانا ہے کہ اسلامی ممالک ذی الحجہ کا چاند 7 جون بروز جمعہ کو دیکھیں گے۔ 

چاند نظر آگیا تو پہلی ذو الحج 8 جون ورنہ اتوار 9 جون کو ہوگی، یعنی 10 ذو الحج عید الاضحٰی کا پہلا دن پیر 17 جون یا منگل 18 جون کو ہوگا۔

تاہم پاکستان میں عید الاضحٰی کی تاریخ کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔

مزید خبریں :