پاکستان

ٹریل فائیو واقعہ: طہٰ کے دوستوں نے تفتیشی ٹیم کو بیانات ریکارڈ کرادیے

ٹریل فائیو واقعہ: طہٰ کے دوستوں نے تفتیشی ٹیم کو بیانات ریکارڈ کرادیے
ہائیکنگ کرتے ہوئےہم کافی اوپر جاچکے تھے اور طہٰ تھک گیا تھا، ہم تھوڑا اوپر ایک پتھر پر چڑھ گئے تو طہٰ پیچھے رہ گیا: لڑکوں کا بیان__فوٹو: فائل

اسلام آباد: ٹریل فائیو پر 15 سالہ طالب علم طہٰ کی ہلاکت کے معاملے پر اس کے 5 ساتھی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے 5 دوستوں کے بیانات قلمبند کر لیے جس میں دوستوں نے بتایا کہ ہائیکنگ کرتے ہوئےہم کافی اوپر جاچکے تھے اور طہٰ تھک گیا تھا، ہم تھوڑا اوپر ایک پتھر پر چڑھ گئے تو طہٰ پیچھے رہ گیا۔

تفتیشی ٹیم کے سامنے دیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ پتھرپر چڑھتے وقت ایک دوست محمد بن جواد کو چوٹ آئی تو وہ بھی بیٹھ گیا، رینجرز چوکی کے قریب رینجرز سے مدد طلب کی، ایک اہلکار آیا، اس دوران طہٰ کو آوازیں دی گئیں۔

طہٰ کے کا کہنا تھا کہ طہٰ کی طرف سے جواب آیا کہ وہ اوپر نہیں آسکتا جس کے بعد اہلکار ہمیں منال کی طرف لےگیا، زخمی ساتھی کی مرہم پٹی کی گئی، اہلکاروں نےہماری تصاویر بنائیں اور ہم گاڑی بک کرا کر واپس آگئے۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں لڑکوں نے بتایا کہ پولیس نے ہمیں 2 بار بلایا،ہم پولیس کے ساتھ طہٰ کو ڈھونڈتے رہے، تلاش کے باوجود طہٰ کے بارے میں کچھ معلوم نہ ہو سکا۔

تفتیشی افسر کے مطابق طہٰ کا موبائل مسلسل آن رہا،بیٹری ختم ہونے پر بند ہوا، طہٰ کے سیمپل آج رات لاہور بھجوائے جائیں گے۔

مزید خبریں :