کھیل
04 فروری ، 2013

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کل مد مقابل

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کل مد مقابل

ممبئی…آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کل جنوبی افریقا کے مدمقابل ہوگی، جو ٹیم بھی فاتح ہوگی وہ سپر سکس مرحلے کیلئے کوالیفائی کرے گی،آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں کل راؤنڈ کے آخری میچز کھیلے جائیں گے جہاں پاکستان ٹیم کا مقابلہ جنوبی افریقا سے ہوگا، دونوں ٹیمیں اب تک ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں جیت سکی ہیں اور دونوں ٹیموں کیلئے کل کا میچ فائنل سے کم نہیں ہوگا کیوں کہ جو ٹیم بھی جیتے گی وہ سپر سکس مرحلے کیلئے کوالیفائی کرجائے گی ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی ، کھیلے جانے والے دیگر میچز میں آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے، انگلینڈ ویسٹ انڈیز کے اور میزبان بھارت سری لنکا کے مدمقابل ہوگا۔

مزید خبریں :