Time 30 مئی ، 2024
دنیا

نئی دہلی میں سورج آگ اگلنے لگا، پارا 53 ڈگری تک جا پہنچا، ہیٹ ویو سے پہلی ہلاکت رپورٹ

نئی دہلی میں سورج آگ اگلنے لگا، پارا 53 ڈگری تک جا پہنچا، ہیٹ ویو سے پہلی ہلاکت رپورٹ
ریاست بہار سے تعلق رکھنے والا شخص ہیٹ ویو کے باعث دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں انتقال کرگیا: فوٹو بھارتی میڈیا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سورج آگ برسارہا ہے جہاں درجہ حرارت 53 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں پچھلے 2 ہفتوں سے شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور درجہ حرارت اب 52.9 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

نئی دہلی میں شدید ہیٹ ویو کے نتیجے میں پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جہاں ریاست بہار سے تعلق رکھنے والا شخص ہیٹ ویو کے باعث دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں انتقال کرگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز کا بتانا ہےکہ شہری جس گھر میں رہتا تھا وہاں نا کوئی کولر تھا اور نا پنکھا جب کہ شہری  کو شدید بخار تھا اور اس کے جسم کا درجہ حرارت 107 ڈگری تک چلا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ دارالحکومت نئی دہلی کے باسیوں کے لیے بڑھتا درجہ حرارت ڈراونا خواب بن گیا ہے  اور  آج تک بھارت کے کسی دوسرے شہر  میں درجہ حرارت 53 ڈگری تک نہیں گیا، گرمی اور ہیٹ ویو میں اضافے کے ساتھ ہی دہلی میں بجلی کے استعمال میں اضافہ ہوگیا اور پانی کا بحران بھی دیکھنے میں آرہا ہے۔ 

مزید خبریں :