Time 05 اپریل ، 2025
دنیا

شادی کی 25 ویں سالگرہ مناتے ہوئے شوہر ڈانس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

شادی کی 25 ویں سالگرہ مناتے ہوئے شوہر ڈانس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
اپنی شادی کی سالگرہ کو منانے کیلئے جوڑے نے شادی ہال کے انتظام کے ساتھ ساتھ اپنے رشتے داروں اور دوستوں کو بھی دعوت دی تھی/ فوٹو سوشل میڈیا

خوشحال جوڑے کی شادی کی سلور جوبلی کی تقریب ماتم میں بدل گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر بریلی سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اپنی شادی کی 25 ویں سالگرہ کو دھوم دھام سے منانے کا فیصلہ کیا جس کیلئے جوڑے نے شادی ہال کے انتظام کے ساتھ ساتھ اپنے رشتے داروں اور دوستوں کو بھی دعوت دی۔

50 سالہ وسیم ثروت اور اہلیہ فرح کے 2 بیٹے بھی ہیں جنہوں نے مہمانوں کے ساتھ مل کر شادی کا کیک کاٹنے کی منصوبہ بندی بھی کر رکھی تھی۔

دونوں میاں بیوی ایک ساتھ اسٹیج پر ڈانس کر رہے تھےکہ اچانک وسیم کے سینے میں تکلیف ہوئی اور وہ زمین پر گر پڑا جسے فوری قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال لے جانے کے بعد ڈاکٹر کی جانب سے وسیم کی موت کی تصدیق کی گئی اور اس کی موت کی وجہ دل کے دورے کو قرار دیا گیا۔

مزید خبریں :