پاکستان

فیض آباد دھرنےکی تحقیقات کیلئے نیا کمیشن بنانا چاہیے یا نہیں؟ فیصلےکیلئےکمیٹی قائم

فیض آباد دھرنےکی تحقیقات کیلئے نیا کمیشن بنانا چاہیے یا نہیں؟ فیصلےکیلئےکمیٹی قائم
فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق نئی کابینہ کمیٹی بنا دی ہے۔

کمیٹی سفارش کرے گی کہ فیض آباد  دھرنےکی تحقیقات کے لیے نیا کمیشن بنانا چاہیے یا نہیں؟ کابینہ کمیٹی دو ہفتے میں اپنی سفارشات دےگی۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق کمیٹی اگر نیا کمیشن  بنانےکی سفارش کرتی ہے تو ٹی او آرز کا تعین بھی کرےگی، کابینہ کمیٹی کی سربراہی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کریں گے۔

وزیرداخلہ، وزیراسٹیبلشمنٹ ڈویژن، اٹارنی جنرل اور سیکرٹری قانون کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔


مزید خبریں :