01 جون ، 2024
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اپنی متنازع ٹوئٹ کی ذمہ داری نہیں بھی لیتے تب بھی تحقیقات کی جائیں گی۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ٹوئٹ کرنے والے سے پوچھا جائے گا کہ تمہیں ٹوئٹ کرنے کو کس نے کہا، واضح ہے کہ تمام تر پیغامات جیل سے آتے ہیں۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل آسائشوں سے بھری جیل ہے، وکلا اور دوستوں سے ان کی ملاقاتیں ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں تاخیری حربے اپنا رہے ہیں۔