پاکستان

کراچی میں رینجرز اور کسٹمز کی کارروائی، اسمگل شدہ سامان ضبط، دکانداروں کا پتھراؤ

کراچی میں رینجرز اور کسٹمز کی کارروائی، اسمگل شدہ سامان ضبط، دکانداروں کا پتھراؤ
فوٹو: فائل

کراچی علاقے بولٹن مارکیٹ، جامعہ کلاتھ اور لائٹ ہاؤس کے اطراف رینجرز اور کسٹمز نے مارکیٹوں کے داخلی و خارجی راستے سیل کرکے مشترکہ آپریشن کیا، اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا گیا، کسٹم حکام نے سامان ٹرکوں میں لوڈ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

رینجرز اور کسٹمز کی جانب سے دکانوں کی تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا گیا۔

حکام کے مطابق جامع کلاتھ ، لائٹ ہاوس اور بولٹن مارکیٹ میں آپریش کے دوران دکانوں کے تالے توڑ کر سامان چیک کیا گیا، کسٹمز اہلکاروں کے ہمراہ رینجرز اور پولیس بھی موجود رہی۔

چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں دکاندار اکھٹے ہوئے اور لائٹ ہاؤس کے قریب قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا، مشتعل دکانداروں کو  منتشر کرنے کیلئے رینجرز کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔

پولیس کے مطابق مشتعل دکانداروں نے اہلکاروں پر پتھراؤ کیااور کسٹمز کی دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی میں ملوث دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں :