Time 01 جون ، 2024
دنیا

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 80 فیصد سے زائد اسکول اور تمام یونیورسٹیاں تباہ

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 80 فیصد سے زائد اسکول اور  تمام یونیورسٹیاں تباہ
17 جنوری کو اسرائیلی بم باری سے غزہ میں بچنے والی آخری یونیورسٹی بھی ملبے کا ڈھیر بن گئی/فوٹوبشکریہ رائٹرز

 غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 80 فیصد سے زیادہ اسکول اور  تمام یونیورسٹیاں تباہ ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  17 جنوری کو اسرائیلی بمباری سے غزہ میں بچنے والی آخری یونیورسٹی بھی ملبے کا ڈھیر بن گئی جبکہ صیہونی بمباری میں غزہ کے 80 فیصد سے زائد اسکول تباہ ہوگئے۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ پربمباری کرکے مزید 60 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے جبکہ جبالیہ پناہ گزیں کیمپ میں ملبے سے 20 بچوں سمیت 70 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ادھر  رفح میں اسرائیلی فوج کے پے درپے حملوں سے کوئی علاقہ بھی محفوظ نہیں رہا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح کے گنجان آباد علاقوں میں حملے تیز کردیے ہیں اور اسی دوران پیش قدمی کرتے ہوئے ٹینک رہائشی عمارتوں پر گولہ باری کرتے رہے۔


مزید خبریں :