Time 02 جون ، 2024
پاکستان

ویڈیو: لاہور جناح اسپتال کی لانڈری مشینیں بند، گندے اور استعمال شدہ کپڑوں کے ڈھیر لگ گئے

لاہور کے جناح اسپتال کی لانڈری مشینیں بند ہونے سے گندے اور  استعمال شدہ کپڑوں کے ڈھیر لگ گئے۔

ذرائع کے مطابق اسپتال کی لانڈری مشینیں بند ہونے سے آپریشن ٹھیٹرز میں بھی مریضوں کے استعمال شدہ گاؤن، چادروں اور دیگر کپڑوں کا انبار لگ گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ لانڈری مشینیں خراب ہونے کے باعث آپریشن تھیٹر  میں ڈسپوزیبل سامان منگوایا جانے لگا ہے جبکہ بعض شعبے کپڑے دھو کر استعمال کر نے پر مجبور ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لانڈری مشینیں بند ہونے کی وجہ سے جناح اسپتال میں مریض ہاتھ سے دھلے گندے کپڑے پہننے پر مجبور ہیں جس کے سبب نئی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی سر اٹھا رہا ہے۔

ادھر ذرائع  نے مزید بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے لانڈری کیلئے جاری کیے گئے فنڈز  ری ویمپنگ میں لگ گئے ہیں۔

اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب سلمان رفیق نے کہا کہ جناح اسپتال کی لانڈری مشینیں خراب ہونے کا پتہ چلا ہے، اسپتال کی لانڈری کو آؤٹ سورس کرنے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :