02 جون ، 2024
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں محمود الرشید کا لاہور کے سروسز اسپتال میں اپینڈکس کا آپریشن کردیاگیا۔
میاں محمود الرشید کو طبیعت خراب ہونے پر جیل سے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق محمود الرشید کا اپینڈکس کا آپریشن کردیاگیا جس کے بعد انہیں آپریشن تھیٹر سے کمرے میں منتقل کیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ نے بتایاکہ میاں محمود الرشید کی طبیعت بہتر ہے اور انہیں اپینڈکس کی تکلیف پر جیل سے اسپتال لایا گیا تھا۔
خیال رہے کہ میاں محمود الرشید 9 مئی کیس میں کیمپ جیل میں قید ہیں۔