پاکستان
05 فروری ، 2013

بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش سے رابطہ سڑکیں بند

 بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش سے رابطہ سڑکیں بند

اسلام آباد…گلگت بلتستان،مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن کے بالائی علاقوں میں برفباری اور نشیبی علاقوں میں بارش کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہیں۔مظفر آباد کا زمینی رابطہ ملک بھر سے منقطع ہے۔گلگت بلتستان میں استور،غذر اور دیامر سمیت کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے۔ جس کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہیں اور لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ہزارہ ڈویژن میں گلیات،مانسہرہ اوربٹگرام میں پہاڑوں پرہلکی برف باری جاری ہے۔مالاکنڈ ڈویژن میں چترال ،شانگلہ اپر اور لوئر دیر سمیت دیگرپہاڑی مقامات پر برفباری سے سردی بڑھ گئی ہے۔آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری اور نشیبی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جس کے باعث مظفر آباد کا زمینی رابطہ ملک بھر سے منقطع ہے۔ قبائلی علاقوں میں برفباری کے آغاز کے ساتھ ہی بجلی اور پانی غائب ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔پنجاب کے کئی شہروں میں بارش سے سردی بڑھ گئی ہے۔

مزید خبریں :