05 فروری ، 2013
لاہور…ینگ ڈاکٹرز کا اپنے مطالبات کے حق میں لاہورمیں سروسزاسپتال کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری ہے۔ بارش اور تیز ہواوٴں کے باوجود ینگ ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے رات کیمپ میں گزاری ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے گزشتہ روزاپنے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگالیا تھا ۔جیل روڈ پرسروسزاسپتال کے سامنے سروس روڈ بلاک کرکے لگائے گئے کیمپ میں ینگ ڈاکٹرزکی بڑی تعداد شریک ہے ،ہڑتالی ڈاکٹروں نے بارش اورسرد موسم کے باوجود رات کیمپ میں گزاری، وائے ڈی اے کے نمائندوں نے مطالبات تسلیم ہونے تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا عزم ظاہرکیا۔انہوں نے پنجاب حکومت پر کڑی تنقید کی اورکہاکہ بھوک ہڑتالی کیمپ ختم کرانے کیلئے منفی ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔