پاکستان
05 فروری ، 2013

پشاور آنے والی ریل گاڑیاں کئی کئی گھنٹے کی تاخیر کا شکار

پشاور…مختلف شہروں سے پشاور آنے والی ریل گاڑیاں کئی کئی گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہونے پر مسافروں کو مشکلات کا سامناہے ریلوے زرائع کے مطابق کراچی سے پشاور آنے والی خیبر میل دو گھنٹے تاخیر سے صبح ساڑھے چھ بجے کی بجائے ساڑھے آٹھ بجے پہنچی ،جبکہ کراچی سے پشاور آنے والی خوشحال خان ایکسپریس بھی پانچ گھنٹے تاخیر سے ساڑھے تین بجے دوپہر کی بجائے رات ساڑے آٹھ بجے پہنچے گی جبکہ عوامی ایکسپریس پانچ گھنٹے تاخیر سے رات پانچ بجے کی بجائے رات گیارہ بجے پہنچے گی ۔

مزید خبریں :