05 فروری ، 2013
کراچی…سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر محمد علی شاہ کی نماز جنازہ ہیوسٹن میں آج مقامی وقت کے مطابق 12 بجے ایڈل مسجد میں ادا کی جائے گی۔متحدہ قومی موومنٹ کے رہ نما بابر غوری کے مطابق سابق صوبائی وزیر اور معروف سرجن ڈاکٹر محمد علی شاہ کی میت کو نماز جنازہ کے بعد پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح پانچ بجے کراچی کے لئے روانہ کیا جائے گا جب کہ میت جمعرات کی صبح چار بجے کراچی پہنچے گی۔ محمد علی شاہ کی تدفین کی جگہ کا فیصلہ ان کے اہل خانہ سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔