پاکستان
05 فروری ، 2013

پشاور : بارش میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کنٹرول روم قائم

پشاور : بارش میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کنٹرول روم قائم

پشاور …پشاور میں بارش کے باعث پیدا ہونیوالی ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کنٹرول روم قائم کرلیاگیا ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور جاوید مروت نے جیو نیوز کو بتایا کہ بارش کے باعث پیدا ہونے والی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے پشاور کے دیہی اور شہری علاقوں میں ریونیو اسٹاف تعینات کر کے ڈیزاسٹر سیل قائم کیا گیا ہے۔جبکہ فلڈ سیل کے مطابق بڈھنی نالہ اور دریائے کابل پر مچنئی کے مقام پر درمیانے درجے کی سیلاب ریکارڈ کی گئی ہیں اوراس سے ملحقہ علاقوں میں مقیم آبادی کو محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔

مزید خبریں :