پاکستان
05 فروری ، 2013

دُہری شہریت، الیکشن کمیشن کاپنجاب اسمبلی کے23ارکان کونوٹس

دُہری شہریت، الیکشن کمیشن کاپنجاب اسمبلی کے23ارکان کونوٹس

اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے دہری شہریت کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کے دو سابق اور 21 موجودہ ارکان کو 7 فروری کو پیش ہونے کے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق جن ارکان کو طلب کیا گیا ہے اُن میں صوبائی اسمبلی کے سابق ارکان جمیل اشرف،اور طاہر علی جاوید ،موجودہ ارکان،ضعیم قادری،شوکت عزیز بھٹی،رانا بابر حسین،فرخ جاوید،رضا علی گیلانی،پیر کاشت چشتی،عمران شوکت،محمد یار ہراج،طاہر خلیل سندھو،مخدوم محمد ارتکاء ،عارفہ خالد پرویز،مائزہ ملک،غلام سرور،عمران خالد،شاہجہاں احمد وٹو،علی حدی نور،حافظ میاں نعمان،محسن لطیف،میاں طارق محمود اور شمشیر حیدر وٹو شامل ہیں ،سابق سفارتکار آصف ایزدی نے ان ارکان کے خلاف دہری شہریت رکھنے کے الزام میں ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا ۔

مزید خبریں :