پاکستان
05 فروری ، 2013

پشاور :ملبے تلے دب کر زخمی ہونے والے 2 بچے دم توڑگئے

پشاور …پشاور کے نواحی علاقے بدھو ثمر باغ میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر زخمی ہونے والے 2 بچے دم توڑ گئے۔ مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب جانے والے 5 افراد میں2 بچے بھی شامل تھے جنہیں ملبے سے نکال کر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں دونوں بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔حادثے میں زخمی ہونے والے مزید 3 افراد اسپتال میں زیر علاج ہے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید خبریں :