Time 04 جون ، 2024
پاکستان

غفلت اور دھوکا دہی: پاکستان پوسٹ کو 13 لاکھ روپے درخواست گزار کو اداکرنے کا حکم

غفلت  اور  دھوکا دہی: پاکستان پوسٹ کو 13 لاکھ روپے درخواست گزار کو اداکرنے کا حکم
کراچی کی کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ایسٹ نے پاکستان پوسٹ کے خلاف کیس کا فیصلہ سنادیا/ فائل فوٹو

کراچی کی کنزیومر کورٹ نے غفلت  اور  دھوکا دہی پر پاکستان پوسٹ کومجموعی طور پر 13 لاکھ روپے درخواست گزار کو ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

 کراچی کی کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ایسٹ نے پاکستان پوسٹ کے خلاف کیس کا فیصلہ سنادیا۔

درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس نے 16 فروری 2023 کو کچھ دستاویزات بیرون ملک بھیجی تھیں تاہم 21 مارچ کو دستاویزات ان ڈلیورڈ واپس آگئیں ، پاکستان پوسٹ کے پورٹل پر شکایت بھی درج کرائی تھی مگر جواب نہیں دیا گیا۔

پاکستان پوسٹ کے خلاف فیصلے میں عدالت نے کہاکہ پاکستان پوسٹ نے غفلت کا مظاہرہ اور درخواست گزار کے ساتھ دھوکا کیا، عدالت نے غفلت اور دھوکا دہی کے الزام میں پاکستان پوسٹ کو مجموعی طور پر 13 لاکھ روپے درخواست گزار کو ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں :