پاکستان
05 فروری ، 2013

لاہور:جوہرٹاوٴن میں چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک ،6 زخمی

لاہور…لاہورکے علاقے جوہرٹاوٴن میں بارش کے دوران کے چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک اور6 زخمی ہو گئے۔ملبے تلے دب کر 2بچھڑے بھی مر گئے۔سخی چوک جوہر ٹاوٴن میں چارہ کاٹنے والے ٹوکے کی بوسیدہ چھت گر گئی،جس کے ملبے تلے دب کر7افراد زخمی ہو گئے ،مقامی لوگوں اور ریسکیو عملے نے اُنہیں اسپتال پہنچایا،جہاں 20سالہ ساجد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،ڈاکٹروں کے مطابق باقی زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے ،ملبے تلے دب کو2بچھڑے بھی دم توڑ گئے۔

مزید خبریں :