05 فروری ، 2013
لاہور …لاہور میں کے ڈاکٹرز کا بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا ،ہڑتال میں شامل ایک ڈاکٹر کی طبیعت خراب ہونے پر اُنہیں کیمپ میں ہی طبی امداد دی گئی ،وائی ڈے اے ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں گذشتہ روز سے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا رکھا ہے جس میں ڈاکٹرز کی بڑی تعداد موجود ہیں ،شدید سردی اور بارش میں بھی ڈاکٹرز کے قدم اُکھاڑ نہیں سکی ،وہ کیمپ میں اپنے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں ،کمبلوں میں بیٹھے ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ مر جائے گے لیکن اپنی بات پر ثابت قدم رہے گے ،اُنہیں کچھ ہوا تو حکومت اس کی ذمہ دار ہوگی ،سروس کے ایک ڈاکٹر ذوالقرنین بٹ کی طبیعت بگڑ گئی اور اُسے وہی کیمپ میں ڈرپ بھی لگائی گئی۔