پاکستان
27 فروری ، 2012

وزیراعظم کا شرمین عبید چنائے کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا اعلان

وزیراعظم کا شرمین عبید چنائے کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا اعلان

اسلام آباد… وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کی پہلی آسکر ایوارڈ جیتنے والی خاتون شرمین عبید چنائے کے لئے ملک کا اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ شرمین عبید چنائے نے 84سال میں پہلی بار اپنی دستاویزی فلم بنا کر ملک کے لئے نہ صرف آسکر ایوارڈ کی نامزدگی حاصل کی بلکہ ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ ان کی دستاویز فلم ان خواتین کی بحالی سے متعلق ہے جن کا چہرہ تیزاب پھینک کر بگاڑ دیا گیا۔یاد رہے کہ ایوارڈ جیتنے کے بعد شرمین عبید چنائے نے اپنا ایوارڈ ان تمام پاکستانی ہیروز کے نام کیا جنہوں نے اس فلم کی تیاری کے لئے کام کیا۔

مزید خبریں :