05 فروری ، 2013
لاہور…پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کاکہناہے کہ نئے صوبوں کی تشکیل کے لئے بنایا جانے والا کمیشن بدنیتی پر مبنی ہے،صدرآصف زرداری کا تجویز کردہ”بی جے پی“بھارتیہ جنتا پارٹی بن چکا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف لاہورمیں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکانِ اسمبلی سے گفتگوکررہے تھے،انہوں نے کہاکہ انتخابات سے قبل صدر زرداری نے سیاسی تماشا شروع کیا ہواہے،جنوبی پنجاب اور ریاست بہاولپور کے عوام وفاقی حکومت کے عزائم اچھی طرح جانتے ہیں،محمدشہباز شریف کاکہناتھاکہ جب جنوبی پنجاب ہولناک سیلاب میں ڈوبا ہوا تھا،اس وقت صدر زرداری لندن اور پیرس کی ٹھنڈی ہواوٴں کے مزے لے رہے تھے۔