04 جون ، 2024
محکمہ موسمیات کی ذی الحج کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی سامنے آئی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ ذی الحج کےچاند کی پیدائش 6 جون کو شام 5 بجکر 38 منٹ پر ہوگی۔
سردار سرفراز نے کہا کہ 7 جون کو چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہوگی،7 جون کو چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
اس حساب سے اگر ذی الحج کا چاند جمعہ 7 جون کو نظر آتا ہے تو عیدالاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔