پاکستان
05 فروری ، 2013

خیبرپختونخوا میں عالمی ادارہ صحت کی ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

خیبرپختونخوا میں عالمی ادارہ صحت کی ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

پشاور…محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو انسداد پولیو مہم کاسروے کرنے والی ڈبلیو ایچ اوکی ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ داخلہ خیبر پختون خوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی ٹیمیں انسداد پولیو مہم کے دوران ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں کے بارے میں سر وے کریں گی۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ انسداد پولیو مہم کاسروے کرنے والی ڈبلیو ایچ او کی ٹیموں کو نہ صرف ہرقسم کی مدد فراہم کریں بلکہ ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے مناسب انتظامات بھی کئے جائیں۔

مزید خبریں :