05 فروری ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن سرکاری ملازمتوں پر پابندی کے خاتمے سے متعلق حکومت کی درخواست کا کل جائزہ لے گا،ارکان پارلیمنٹ کی اہلیت اور نااہلی سے متعلق آئین کے آرٹیکلز 62 اور 63 پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے اُمور بھی زیر غور لائے جائیں گے،کمیشن دھرنا دینے والے اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں سے 7 فروری کو ملاقات کرے گاالیکشن کمیشن آف پاکستان کا اجلاس کل چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم کی سربراہی میں ہوگا،ذرائع کے مطابق کمیشن کا اجلاس دو سے تین روز تک جاری رہ سکتا ہے،حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن سے سرکاری بھرتیوں پر پابندی کی درخواست کی گئی تھی جس کا جائزہ کمیشن کے اجلاس میں لیا جائے گا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں ٹیکس نادہندہ ارکان پارلیمنٹ،کراچی میں ووٹرز لسٹوں کی تصدیق اور نئی حلقہ بندیوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا،وزیر قانون فاروق نائیک نے بھی چیف الیکشن کمشنر کو ٹیلی فون کر کے ان سے سرکاری بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کا معاملہ جلد زیر غور لانے کی درخواست کی،چیف الیکشن کمشنر نے بھی وزیر قانون کو یہ معاملہ کل کے اجلاس میں زیر غور لائے جانے کی یقین دہانی کرائی،اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے انتخابات اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ سے متعلق تاریخ کا تعین بھی کیا جائے گا،ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان کے مطابق کمیشن کے ارکان 7 فروری کو 4 بجے دھرنادینے والی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے،اور ان کے تحفظات اور مطالبات کو تفصیل سے سنا جائے گا۔