پاکستان
05 فروری ، 2013

بھارت پوری طاقت سے تحریک آزادی دبانے کی کوشش کررہا،علی گیلانی

کراچی…کشمیر ی رہنماء سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت پوری ریاستی مشینری ،فوج اور سیاسی حربوں سے تحریک آزادی کو دبانے کی کوشش کررہا ہے لیکن اسے ان کبھی کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔کراچی میں جماعتہ الدعوہ کی جانب سے سفاری پارک سے پریس کلب کئے جانے والے یوم کشمیر یکجہتی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سید علی گیلانی نے کہا کہ اُنہیں مسلسل 4سال سے گھر میں نظر بند رکھا ہوا ہے اور نماز عیدین اور نماز جمعہ ادا کرنے کی بھی اجازت نہیں۔انہوں نے پاکستان کی تمام سیاسی اورمذہبی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اختلافات بھلا کر ایک ہوجائیں اور ملت اسلامیہ پر ہونے و الے مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔ اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعة الدعوہ کراچی کیامیر نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ عوامی مسلم لیگ اورتحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماوٴں نے بھی ریلی سے خطاب کیا۔

مزید خبریں :