05 فروری ، 2013
جدہ…مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات ملتوی نہیں ہونے دینگے،بعض عناصر ایسی سازشیں کررہے ہیں مگر ہم ایسا نہیں ہونے دینگے،جدہ ایئرپورٹ پر میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہیے ،لیکن حکومت اس حوالے سے قانون سازی سے گریز کررہی ہے۔تاہم جب بھی ہماری حکومت آئی اور ہمیں اسمبلیوں میں اکثریت ملی تو ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو یہ حق ضرور دلائیں گے۔