پاکستان
05 فروری ، 2013

عباسی شہید اسپتال سے اغواء ہونے والا بچہ ٹنڈو الہ یار سے بازیاب

عباسی شہید اسپتال سے اغواء ہونے والا بچہ ٹنڈو الہ یار سے بازیاب

کراچی …کراچی کے عباسی شہید اسپتال سے اغواء ہونے والا شیر خوار بچہ ٹنڈو الہ یار سے بازیاب کرالیاگیا ہے، ایس پی انویسٹی گیشن نعمان صدیقی کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے ٹنڈوالہ یار میں کارروائی کرتے ہوئے عباسی شہید استپال سے جمعہ کے روز اغواء ہونے والے بچے عبدالکریم ولد صابر کو بازیاب کرالیابچے کو اغواء کرنیوالی عورت عروج اور اس کے شوہر امجد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مغوی بچے اور اغواء کاروں کو کراچی لایا جارہا ہے۔

مزید خبریں :