Time 06 جون ، 2024
پاکستان

پاکستان چین کی ترقی کے ماڈل سے استفادہ کرنا چاہتا ہے: وزیراعظم

پاکستان چین کی ترقی کے ماڈل سے استفادہ کرنا چاہتا ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں چائنا انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لو ژاؤہوئی سے ملاقات کی/ فوٹو وزارت اطلاعات 

بیجنگ: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان چین کی ترقی کے ماڈل سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے  بیجنگ میں چائنا انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لو ژاؤہوئی سے ملاقات کی جس میں اسٹریٹیجک اعتماد  اور  عملی تعاون کے مزید فروغ پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کی سکیورٹی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، پاکستان چین کی ترقی کے ماڈل سے استفادہ  کرنا چاہتا ہے جب کہ ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے منصوبے میں چینی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔

چیئرمین سی آئی ڈی سی اے لو ژاؤ ہوئی نے شہباز  شریف سے گفتگو میں کہا کہ سیٹیلائٹ  مشن  سے پاک چین دوستی اب خلاؤں میں  پہنچ چکی ہے۔


مزید خبریں :