پاکستان
05 فروری ، 2013

شمالی علاقوں میں بر ف با ری کا نیا ریکارڈ، مالم جبہ میں 10 فٹ برف پڑی

شمالی علاقوں میں بر ف با ری کا نیا ریکارڈ، مالم جبہ میں 10 فٹ برف پڑی

اسلام آباد…شمالی علاقوں میں بر فباری کا30سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ،مالم جبہ ، مری ، گلیات ،پارہ چنار ،اسکردو اور کشمیر سمیت ملحقہ علاقوں میں ریکارڈ بر ف با ری ہو ئی۔محکمہ موسمیات نے کل سے ملک بھر میں سردی کی نئی لہر داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے بالائی علاقوں میں رات کو 4سے 6ڈگری تک درجہ حرارت گرنے کا امکان ہے،سردی کی یہ نئی لہر آئندہ 2سے 3دن تک جاری رہنے کا امکان،ملک کے بیشتر علاقوں میں کل دوپہر سے موسم صاف ہونے کابھی امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش اور برفباری کا امکان،مری اور گلیات میں آج رات بھی برفباری کا سلسلہ جاری رہیگا،مری ، پارہ چنار اور اسکردو میں 3دن میں 2،2 فٹ برف پڑ چکی ہے،مالم جبہ میں تین دن کے دوران 10 فٹ تک برف رکارڈکی گئی ۔

مزید خبریں :