05 فروری ، 2013
لاہور…لاہورمیں گلبرگ پولیس نے ایک خاتون سے اجتماعی زیادتی کے الزام میں ایف آئی اے کے دوافسران اورایک کانسٹیبل کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ایف آئی اے کے ڈی ایس پی لیگل خالد عظیم ، سب انسپکٹر احمد کرمانی اور کانسٹیبل حسین مقدس شامل ہیں ، تینوں پر الزام ہے کہ انہوں نے آرزو نامی لڑکی کو ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کرہوس کا نشانہ بنایا۔ گلبرگ تھانے میں درج ایف آئی آر کا نمبر 13/96ہے اوراس میں 498اے اور376کی دفعات شامل ہیں۔