پاکستان
05 فروری ، 2013

نوازشریف عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

نوازشریف عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

لاہور…مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں ،وہ ایک دو روز بعد سیاسی مصروفیات کا آغاز کریں گے۔نواز شریف 28 جنوری کو عمر ے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب گئے تھے۔ لاہورآمد پر وہ ایئرپورٹ سے رائے ونڈ فارم روانہ ہوگئے۔ نواز شریف 8 فروری کو نوشہروفیروز اور پھر میر پور متھیلو میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ انہیں جلسوں میں شرکت کی دعوت حال ہی میں پیپلزپارٹی چھوڑ کر نون لیگ میں شامل ہونیوالے سید ظفر علی شاہ نے دی ہے۔نوازشریف 10 فروری کو لاہور میں میٹرو بس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

مزید خبریں :