05 فروری ، 2013
فیصل آباد…جلال پور بھٹیاں میں ملائشیا سے آنے والے خاوند کو قتل کر کے لاش نہر میں پھینکنے والی بیوی کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔سٹی پولیس کے مطابق مبارک کالونی کا رہائشی طاہر اقبال دس سال سے ملائشیا میں مقیم تھا جو 25دسمبر کو واپس آیا۔طاہر کی بیوی فائزہ محلے دار ظہور سے شادی اور طاہر کی انشورنس کی رقم بھی حاصل کرنا چاہتی تھی جس پر فائزہ نے ظہور اور اس کے ساتھی اختر علی کے ساتھ مل کر طاہر کو نشہ آور گولیاں کھلائیں اور اسے گلا دبا کر ہلاک کرنے کے بعد اس کی لاش نہر میں پھینک دی۔پولیس کے مطابق ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔