05 فروری ، 2013
کوئٹہ…بلوچستان کے سابق وزیر اعلی نواب محمد ا سلم رئیسانی نے وزارت اعلیٰ شپ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے استعفیٰ اتحادی جماعتوں کے حوالے کر دیا۔ ذرائع کے مطابق نواب محمد اسلم رئیسانی نے اپنی وزا ر ت اعلیٰ شپ کا استعفیٰ بلوچستان کی سابق مخلوط میں شامل دوسری بڑی جماعت جمعیت علما اسلام (ف) کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا محمد خان شیرانی کو بجھوا دیا ہے اور فیصلے کا تمام تر اختیار اتحادی جماعتوں کو دیدیا ہے کہ وہ وزارت اعلیٰ سے متعلق جو بھی فیصلہ کرینگے انھی قبول ہو گا جبکہ دوسری جانب اتحا د ی جماعتوں کی جانب سے وفاقی حکو مت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ گورنر راج ختم کر کے صوبائی حکومت کو بحال کریں ان ہاوس تبدیلی کیلئے تمام جماعتیں تیار ہیں۔