پاکستان
05 فروری ، 2013

یوم یکجہتی کشمیر دنیا بھر کی طرح جدہ میں بھی منایا گیا

جدہ…یوم یکجہتی کشمیر دنیا بھر کی طرح جدہ میں بھی منایا گیا۔مقررین کا کہناتھاکہ دنیا کا امن کشمیر کے منصفانہ حل سے مربوط ہے۔ جدہ میں منعقد اس تقریب میں قونصل جنرل آفتاب کھوکھر،اوآئی سی کے کشمیر ڈیسک کے نگراں شیخ عزت کامل مفتی،اور ترکی کے قونصل جنرل نے بھی شرکت کی۔مقررین نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کو زندہ رکھیں تاکہ کشمیر کے حق میں اقوام متحدہ سے فیصلہ کن قراردادیں منظور کروائی جا سکیں۔

مزید خبریں :