05 فروری ، 2013
لاہور… یوم کشمیر پر لاہورمیں نجی تھیٹر گروپ کی جانب سے"بغل میں چھری" کھیل پیش کیا گیا، باغ جناح میں پنجاب آرٹس کونسل کے زہر اہتمام اس کھیل میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور ان پر بھارتی مظالم کو اجاگر کیا گیا۔کھیل میں عالمی برادری اور اقوام متحدہ کوتنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ فنکاروں کا کہناتھاکہ وہ کھیل کے ذریعے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں۔