06 فروری ، 2013
کراچی… کراچی کے علاقے کورنگی میں سگے بھائیوں نے بد چلنی کی وجہ سے بہن کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق گلشن لطیف سیکٹر 9 میں زینب زوجہ شہزاد کو بھائیوں مختیار اور مولا بخش نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے جبکہ مقتولہ کے شوہر شہزاد کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گھر کے اندر کسی غیر شخص کو دیکھا تو طیش میں آکر اپنی بہن کو گولیوں کا نشانہ بنا دیا۔ مقتولہ ایک بچے کی ماں تھی اور 6 سال قبل شادی ہوئی تھی۔