پاکستان
06 فروری ، 2013

الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کیلئے طاہرالقادری آج رٹ پٹیشن دائر کرینگے

 الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کیلئے طاہرالقادری آج رٹ پٹیشن دائر کرینگے

اسلام آباد… تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے لیے آج سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق رٹ پٹیشن منہاج القرآن کے پینل پر موجود وکلاء دائر کریں گے۔ رٹ پٹیشن کی سماعت کے دوران ڈاکٹریٹ آف لاء کی حیثیت سے ڈاکٹر طاہر القادری خود دلائل دیں گے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کی رٹ پٹیشن میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کی تعیناتی کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :