06 فروری ، 2013
اسلام آباد… شمالی علاقوں میں شدید برف باری کے باعث شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں، جبکہ خوراک کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔ دوسری طرف برفباری کے باعث مری اسلام آباد ایکسپریس وے پر شدید ٹریفک جام ہوگیا اور ہزاروں سیاح پھنس کر رہ گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، مالم جبہ میں 10 فٹ تک برف پڑی، جبکہ سب سے زیادہ بارش راولا کوٹ میں 219 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔