Time 08 جون ، 2024
دنیا

فوجی امداد میں تاخیر پر جو بائیڈن نے یوکرینی صدر سے معافی مانگ لی

فوجی امداد میں تاخیر  پر جو بائیڈن نے یوکرینی صدر سے معافی مانگ لی
یوکرین کو دیے جانے والے نئے فوجی امدادی پیکج میں گولہ بارود سمیت طیارہ شکن میزائل بھی شامل ہونگے، امریکی وزارت دفاع/ فائل فوٹو

روس کے خلاف جنگ میں فوجی امداد میں تاخیر  ہونے  پر  امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے  یوکرینی ہم منصب ولودومیر زیلنسکی سے معافی مانگ لی۔ 

پیرس میں ملاقات کے دوران امریکی صدر بائیڈن نے یوکرینی ہم منصب ولودومیر زیلنسکی کو روس کے خلاف اپنے تعاون کا یقین دلایا اور  کہا کہ امداد میں تاخیر کانگریس میں موجود کچھ ریپبلکن اراکین کی وجہ سے ہوئی۔ 

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ آپ جھکے نہیں اور غیر معمولی طریقے سے لڑے،  امریکا بھی یوکرین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ 

جواب میں یوکرینی صدر  ولودومیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کے خلاف جنگ میں آپ کا ساتھ ہمارے لیے بہت اہم تھا، ہمیں یقین ہے آپ مکمل طور  پر ہمارے ساتھ رہیں گے۔

دوسری جانب امریکی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین کو دیے جانے والے  نئے فوجی امدادی  پیکج میں گولہ بارود سمیت طیارہ شکن میزائل بھی شامل ہوں گے۔ 


مزید خبریں :